ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے3000 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متعدد یوٹیلٹی سٹورز  نقصان میں ہونے کے باعث بند کیے جارہے ہیں ۔

قبل ازیں فروری میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا، ملازمین کو نکالنے کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے۔ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ 

پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا جو گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے۔