عمران یونس:اسلامی جمعیت طلباء کا پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ حملہ، طلبانےگارڈز کے گیٹ پرچیکنگ کے دوران شناخت طلب کرنے پر حملہ کیا۔
جمعیت کے حملوں سے یونیورسٹی کے 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے، ترجمان جامعہ کا کہنا تھا کہ جمعیت کے کارکن زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتاز نےحملہ کیا۔
جمعیت کےکارکن زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد ،حماد رضا نے حملہ کیا،گارڈز نے جمعیت کے معتمد ضہیب فخری ،ناظم حماد رضا سے شناخت طلب کی تھی۔
حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں،آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا، یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App