سٹی42: انڈیا کا میڈیا نام نہاد برتری کے خبط میں مبتلا وزیراعظم کو خوش کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ (IAF) کی بچگانہ نوعیت کی مشقوں کو گلوریفائی کر کے عظیم کارنامہ کی حیثیت سے پیش کر رہا ہے، پاکستانی شاہینوں کے لئے یہ معمولی نوعیت کی مہارتیں غیر متاثر کن ہیں کیونکہ وہ فضاؤں میںکسی بھی گِدھ پر جھپٹ کر اسے نیچے گرانے سے کم کسی مہارت سے مطمئین نہیں ہوتے۔
انڈین ایکسپریس نے جمعہ کو اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں گنگا ایکسپریس وے کے 3.5 کلومیٹر طویل حصے پر انڈین ائیرفورس کی "لینڈ اینڈ گو" ڈرل کی خبروں کو بڑھا چڑھا کر شائع کیا ، طیاروں کے سڑک پر اترنے کی اس مشق کو انڈین ایکسپریس نے " فضائی طاقت اور درست پرواز کا بے مثال مظاہرہ" قرار دیا۔ اس سے ہمسایہ ملک کی ائیر فورس کے لئے "مہارت کی معراج" کا اندازہ خوب کیا جا سکتا ہے۔
انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ مین لکھا، "اپنی نوعیت کی اس پہلی مشق میں فرنٹ لائن طیاروں کا ایک بیڑا شامل تھا، جس میں Rafale، Sukhoi-30 MKI، MiG-29، Mirage-2000، Jaguar، AN-32 ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز، C-130J سپر ہرکیولس، اور MI-17 ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ پریکٹس رنز اور لائیو مظاہروں کے امتزاج کے ذریعے، فضائیہ نے مشق کے دوران جنگی صلاحیت اور آفات سے نمٹنے کی تیاری دونوں کا مظاہرہ کیا۔"