ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے کارکنوں کو گھروں سےنکلنے کی کال دے دی  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہفتے کے روز گھروں سےنکلنے کی کال دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیرا عظم عمران خان نے  پی ٹی آئی ورکرز کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اتحادی حکومت شکست سے خوفزدہ ہے اس لیے یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے اور اس وقت چیف جسٹس اور دیگر ججز پر بہت دباؤ ہے ان کا ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے  تمام کارکنان ہفتے کے روز نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے گھروں سے نکلیں اور ملک بھر میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کریں۔