الیکشن سے قبل سیاسی رہنما کے گھر پر چھاپہ، درخت میں چھپائے 1 کروڑ روپےبرآمد

 الیکشن سے قبل سیاسی رہنما کے گھر پر چھاپہ، درخت میں چھپائے 1 کروڑ روپےبرآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی رہنما کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران گھر کے درخت میں چھپائے گئے 1 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔

 الیکشن سے قبل انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بھارت کی بانی جماعت کانگریس کے کرناٹک کے شہر میسور سے الیکشن لڑنے والے کانگریس کے امیدوار اشوک کمار کے بھائی سبرامنیا رائے کےگھر پر چھاپہ مارا، اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی اہلکاروں کو گھر کے اندر لگے آم کے درخت میں چھپائے گئے ڈبے میں سے 1 کروڑ روپے ملے۔ پیسوں کو بڑی ہوشیاری سے درخت کے تنے پر ڈبے میں بند کیا گیا تھا۔ 

 انکم ٹیکس اہلکاروں نے پیسےتحویل میں لیکر کانگریس رہنما کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔  انکم ٹیکس اہلکاروں کی کاروائی کے بعد کانگریس رہنما اشوک کمار نے اس ساری کاروائی کو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے چند روز قبل کی گئی اس کارروائی کا مقصد انھیں الیکشن میں شکست دلوانا ہے۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ چھاپا کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل کا ایک حصہ ہے جس کا آغاز اپریل سے ہوا تھا اور بنگلورو سے دو افراد کو کڑوروں روپے چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 انکم ٹیکس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے معروف بلڈر کو بھی اسی طرح بھاری رقم سمیت گرفتار کیا گیا اور بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک اور سیاسی رہنما کے بیٹے کے اسکول پر بھی چھاپا مارا گیا تھا۔ اُس چھاپے میں اسکول سے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے تھے جنھیں ٹیکس بچانے کے لیے چھپایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو الیکشن ہونے والے ہیں تاہم اس سے قبل ہی سیاسی گہماگہمی اور سنسنی اپنے عروج پر ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer