اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھنا ہوا آسان، واٹس ایپ نے مزید فیچرز متعارف کرادئیے

whatsapp logo
کیپشن: whatsapp logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : واٹس ایپ ایک نئے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے آنے سے ، آپ سیدھے چیٹ لسٹ سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھ سکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ پر نئے فیچر کے آنے کے بعد آپ اپنے رابطوں کا اسٹیٹس تیزی سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ پہلے ہی ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے پول فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اس کی مدد سے گروپ ممبران کسی بھی موضوع پر ووٹ دے سکیں گے۔ اس کے ساتھ آپ یہ ڈیٹا بھی جان سکیں گے کہ کس آپشن پر کتنے ووٹ آئے۔

واٹس ایپ کے فیچر کی اطلاع دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے چیٹ لسٹ سے اسٹیٹس دیکھنے کے لیے فیچر کو رپورٹ کیا ہے۔ ویب بیٹا انفو سائٹ کے مطابق جب کوئی واٹس ایپ صارف اپنے کانٹیکٹ کی پروفائل پکچر پر کلک کرے گا تو اسے اس میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی نظر آئے گا۔ واٹس ایپ پر یہ فیچر انسٹاگرام، فیس بک جیسا ہوگا۔ جیسا کہ واٹس ایپ پر اسٹیٹس فیچر 2017 سے دستیاب ہے۔ اس کے آنے کے بعد سٹیٹس دیکھنے کے لیے الگ سٹیٹس ٹیب ملنے لگا۔

 ویب بیٹا انفو نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر کے حوالے سے کئی اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ لسٹ سے اسٹیٹس کیسے دکھایا جائے گا۔ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس iOS دونوں صارفین کے لیے ہوگی۔ کوئیک ری ایکشن فیچر واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر پر بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین 8 مختلف قسم کے ایموجیز کے ساتھ اپنی رائے دے سکیں گے۔