ڈیفنس؛ 26سالہ لڑکی پر اسرارطورپر قتل

ڈیفنس؛ 26سالہ لڑکی پر اسرارطورپر قتل
کیپشن: Girl Murder at DHA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:ڈیفنس میں برطانیہ پلٹ چھبیس سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، مقتولہ مائرہ دوستوں کے ہمراہ ڈیفنس میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کر دیں.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ چھبیس سالہ مائرہ ذوالفقار دو ماہ قبل برطانیہ سے اکیلی لاہور آئی جو کہ ڈیفنس کے علاقہ میں اقرا اور ظاہر نامی دوست کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھی،  پیر کی صبح نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر مائرہ ذوالفقار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں، اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان کے مطابق مائرہ گھر کے بالائی حصے پر کرایہ دار تھی جبکہ اسکے اہل خانہ بیرون ملک مقیم ہیں، ماہرہ کے جسم پر تشدداور گردن پر گولی کا نشان موجود ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیاہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائیں گے البتہ مقتولہ کے دوستوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer