ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف نےاستعفیٰ دے کراچھا اقدام کیا: علیم خان

شہبازشریف نےاستعفیٰ دے کراچھا اقدام کیا: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا ہےکہ سابقہ بلدیاتی نظام اختیارات منتقل نہ ہونے کے باعث ناکام ہوا،ان کاکہناتھاکہ شہبازشریف نےپی اےسی سےاستعفیٰ دے کراچھا اقدام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف لندن سے واپس نہیں آنا چاہتے،اسی لیےمشکل وقت میں اپنے عہدے دوسروں کےحوالےکررہےہیں،انہوں نےپی اےسی سےاستعفیٰ دے کراچھا اقدام کیا،انہوں نےکہا کہ سابقہ بلدیاتی نظام اختیارات منتقل نہ ہونےکےباعث ناکام ہوا،صوبائی حکومت اختیارات دے گی تو بلدیاتی نظام کامیاب ہوگا۔

کانہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی نظام بہترین تھا اسی لیے اسے پنجاب میں لائے ہیں جبکہ سابقہ بلدیاتی نظام میں نمائندے بے اختیار تھے،عمران خان نے ہمیشہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کو قدرکی نگاہ سے دیکھا اوراب بھی پنجاب سمیت وفاق میں مسلم لیگ ق کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer