ویب ڈیسک : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے۔ ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت ایران کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ کا ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ یورپ ایران کے خلاف حملوں میں شریک ہونے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی جارحین کے ساتھ شراکت داری سمجھی جائے گی۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت ایران کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔
قبل ازیں سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، قیمت کچھ بھی ہو، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔
علاوہ ازیں ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ کرنے والی بات سعودی عرب پر واضح کردی ہے۔