ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن, ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن, ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس اجلاس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس حملے کو ایران کی خودمختاری پر براہِ راست وار قرار دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت نو منتخب صدر بابر مرتضیٰ خان نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار قاسم اعجاز سمرا اور فنانس سیکرٹری ملک علی رضا کھوکھر بھی موجود تھے۔اجلاس میں سابق صدور ملک آصف نسوانہ، اشتیاق اے خان اور احمد اویس نے بھی شرکت کی جبکہ وکلاء کی کثیر تعداد جنرل ہاؤس میں موجود تھی۔

ممبران بار نے یومِ سیاہ منایا اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مقررین نے مسلم امہ سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2026-03-03/news-1772531894-8385.jpg

Ansa Awais

Content Writer