ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کا سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان

معروف اداکار کا سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا نے شادی کے بعد سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آبائی گاؤں کے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کیلئے خصوصی اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد اداکار جوڑی نے اپنے گاؤں کے ایک مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو دیکھنے ان کے گاؤں کے افراد بڑی تعداد میں مندر کے باہر جمع ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے دیوراکونڈا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے تلنگانہ کے ضلع  ناگرکرنول کے اچمپیٹ ڈویژن کے 44 سرکاری اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلب علموں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔

 اداکار کے اس اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 26 فروری کو اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ادے پور میں شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں وجے اور رشمیکا کی جانب سے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔