ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف درخواست،پنجاب حکومت کو جواب کیلئے مہلت مل گئی

رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف درخواست،پنجاب حکومت کو جواب کیلئے مہلت مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب کیلئے دس مارچ تک مہلت دے دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر کی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی۔ عدالت نے لاء افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے 10 مارچ تک مہلت دے دی اور سماعت ملتوی کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اور ٹھوس اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
وکیل کے مطابق ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو قیمتوں میں کمی اور موثر نگرانی کے لیے عملی اقدامات کرنے کا پابند بنایا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer