ویب ڈیسک : ایرانی صوبے فارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم اب تک کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ایرانی صوبے فارس کے ضلع گیراش میں 4 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ زلزلے کا مرکز گیراش شہر کے شمال مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
قبل ازیں آج انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.1 شدت کا خطرناک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ریکٹر اسکیل پرشدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 13 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
حکام نےزلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔
جھٹکے اَچے اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے،لیکن بڑے پیمانے پر نقصان یا جانی نقصان کی ابتدائی رپورٹس سامنے نہیں آئی ہیں۔