عرفان ملک:رمضان کے بابرکت مہینے میں پولیس اہلکار تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
فروری کی تنخواہیں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے اہلکار اے جی آفس اور بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
بینک انتظامیہ کی جانب سے اے جی آفس کو قصور وار ٹھہرایا جانے لگا اوراے جی آفس کی جانب سے تاخیر کا الزام بینک پر لگا دیا گیا ،جس کے باعث ہزاروں پولیس ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہر ماہ تنخواہ 25 تاریخ کو براہ راست اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوتی ہے۔
فروری کی تنخواہ نہ ملنے پر اہلکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔ پولیس اہلکاروں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس لیا جائے۔