ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ: زیرالتوا کیسز پر صارفین کیلئے خوشخبری

نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ: زیرالتوا کیسز پر صارفین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت زیرالتوا کیسز پر صارفین کیلئے خوشخبری آ گئی۔

 ذرائع کے مطابق کمپنی نے تین ماہ سے زیرالتوا کیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجراء کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل تھری فیز سمارٹ میٹرز کی بنیاد پر میٹریل جاری کیا ہے۔

 واضح رہے کہ صارفین نے نومبر اور دسمبر میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروائے تھے، تاہم وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں تمام میٹریل ریلیز ڈویژن اور سرکلز میں روک لیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری کی ہدایات پر کنکشن لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

جاری کردہ  ہدایات پر عمل کرتے ہوئےلیسکو نے ابتدائی طور پر تھری فیز بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اجراء کر دیا، تاہم ایچ ٹی اور ایل ٹی میٹرز کی قلت کی وجہ سے بڑے کنکشنز کا میٹریل ابھی جاری نہیں کیا جا سکا۔