ویب ڈیسک: اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کی کمسن نواسی کی تصویر بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 ماہ کی زہرا محمدی گل پائیگانی اپنے نانا کے ہمراہ ان کے گھر پر موجود تھیں اور اسی حملے میں شہید ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی صبح 28 فروری کی ابتدائی ساعتوں میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی جان کی بازی ہار گئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 86 سالہ علی خامنہ ای اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔