جنید ریاض: پنجاب بھر میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز (STIs) کی بھرتیوں کا تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام سی ای اوز کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے ہیں۔
مراسلے کے مطابق منتخب امیدواروں کو 24 فروری سے 31 مئی کے دوران بھرتی آرڈرز جاری کرنے کے بعد رپورٹ بھیجی جائے۔
ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن نے ہدایت دی ہے کہ ایس ٹی آئیز کی تعیناتی صرف میرٹ اور متعلقہ پالیسی کے مطابق کی جائے۔ علاوہ ازیں، اسکول ٹیچر انٹرنز کی جوائننگ کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تمام ضلعی اور اسکول وائز بھرتی شدہ ایس ٹی آئیز کا ریکارڈ 3 دن کے اندر جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے، جس میں پہلے سے بھرتی اور نئی بھرتی کی کیٹیگری وائز تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔