ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی تنظیمیں ختم کر دی گئیں

Pakistan Tahrik e Insaf, PTI, PTI KPK, Khyber Pakhtoonkhwa, city42
کیپشن: پاکستان میں صرف خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے کچھ فعال ہے، اب پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل مین قید کاٹ رہے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا مین نئی قیادت لائی گئی ہے جس نے تمام پارٹی تنظیمیں توڑ دی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

  عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔