ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ 

وزیر اعظم نے عزت مآب شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کا دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہء خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی  میں شراکت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔