ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار تنویر الیاس خان کی  گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 

سردار تنویر الیاس خان کی  گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ہونے والی ملاقات سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو  ہوئی۔ 

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان آج  گورنر پنجاب کی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے سردار تنویر الیاس خان کا والہانہ استقبال کیا ۔

سردار تنویر الیاس اور سردار سلیم حیدر خان کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان ، معیشت ، سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔