اَپر دِیر میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا

Winter Holidays extended, Uppar Dir, Pakhtoonkhwa, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے سب سے بلند پہاڑی ضلع اپر دِیر میں برفباری اور بارش کے سبب تعلیمی اداروں میں مزید تعطیلات کر دی گئیں۔ ان تمام تعلیمی ادارے 8  مارچ تک بند رہیں گے اور 9 مارچ سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر اپر دیر کے آفس سے جاری اعلامیہ کی مطابق علاقے میں جاری برف باری سے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی سکولز  اور کالج بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اعلامیہ کی مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میل فیمیل کے درخواست پر موسمی حالات کے پیش نظر سکولز بند کرنا ضروری تھا۔