ویب ڈیسک: میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردمارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا،دوران آپریشن دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا،ہلاک ہونیوالا دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہااوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کرائی۔