ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے اکبر چوک فلائی اوور کا کام تاحکم ثانی روک دیا

 لاہور ہائیکورٹ نے اکبر چوک فلائی اوور کا کام تاحکم ثانی روک دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اکبر چوک فلائی اوور  (Akbar Chowk Flyover)کا کام تاحکم ثانی روک دیا، جسٹس شاہدکریم نےانسداد سموگ کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے درخت کاٹنےپرمقدمات درج اور توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، عدالت نےمشینری کی خریداری کیلئےبجٹ روکنےپرچیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈڈی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیدیا. 

جسٹس شاہد کریم نے انسداد سموگ سےمتعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگرپیش ہوئے،ممبران ماحولیاتی کمیشن حناحفیظ اللہ اسحاق اورکمال حیدر نےرپورٹ پیش کی۔جسٹس شاہد کریم نےریمارکس دیےپہلےمنصوبے مکمل کیے بغیر نئےمنصوبےٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں، کیا ایل ڈی اےچاہتی ہےکہ شہری ٹریفک جام میں گاڑیوں میں مرجائیں،جب تک جاری منصوبے مکمل نہیں ہوتےیا ماحولیاتی آلودگی سےمتعلق عدالت کومطمئن نہیں کیا جاتا، نیامنصوبہ شروع نہ کیاجائے۔

ماحولیاتی کمیشن اور ٹریفک پولیس کےنمائندے نےپی ایس ایل میچزسےمتعلق اقدامات کےحوالے سےعدالت کو آگاہ کیا۔فاضل جج نےمیچزکیلئےاخراجات کی تفصیلات طلب کرتےہوئےکہاچیف سیکرٹری سےمیٹنگ کرکے بتائیں فنڈز کہاں سے آرہےہیں،یہ بھی بتایاجائےکہ میچزکیلئےفنڈزمیں پی سی بھی کاکتناحصہ ہے۔

فاضل جج نےفصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کی خریداری کیلئےبجٹ روکنے پرریمارکس دیےکہ، چیف سیکرٹری،چئیرمین پی این ڈی کےرویےسےلگتاہےکہ اب ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنی پڑیگی۔عدالت نے چیف سیکرٹری،چیئرمین پی این ڈی سےآئندہ سماعت پر وضاحت طلب کرلی کہ انہوں نے بجٹ کیوں روکا۔

عدالت نےلسیکوکوبھی درخت کاٹنے سے روک دیا۔جسٹس شاہد کریم نےریمارکس دیےسموگ زندگیوں کیلئےانتہائی خطر ناک ہے۔عدالت نےعدالتی احکامات کےمتعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی.