لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور کے نواحی علاقہ مانگا منڈی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مانگا رائیونڈ روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ محمد شریف، اسکی بیٹی 6 سالہ فاریہ اور بیٹا 3 سالہ صابر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔