ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کے تمام جھوٹے پروپیگنڈے اور دعوؤں کے باوجود نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس بری طرح ناکام ہوگئی۔

بھارت کو عالمی سطح پر ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا کے 19 امیر ترین ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل گروپ جی 20 کے وزرائے خارجہ کا نئی دہلی میں منعقد اجلاس بری طرح ناکام ہوگیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 اجلاس کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہا تاہم امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے سرد مہر رویے کے باعث انہیں ناکامی ہوئی۔ مودی سرکار کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا اور اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

https://c.express.pk/2023/03/2449869-indiagsummit-1677819585-247-640x480.jpg

اجلاس میں شریک متعدد وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں بیٹھ کر روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر دہری پالیسی اپنانے والے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس میں روس، امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔