ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اسلام آباد طلب

usman buzdar CM Punajb & ch muhammad sarwar Governor Punjab
کیپشن: usman buzdar & ch muhammad sarwar
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی فورٹی ٹو : اپوزیشن کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، گرمئی سیاست پر تحریک انصاف کے ذمہ داروں نے سر جوڑ لیے۔ تحریک انصاف پنجاب کی قیادت اسلام آباد طلب

رپورٹ کےمطابق سیاست کا درجہ حرارت بڑھنےسے تحریک انصاف کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی اعلٰی قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیاہے جس کے بعد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ ہوگئے جبکہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اسلام آباد  چلے گئے ہیں۔۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت ہائی پروفائل اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتحریک عدم اعتماد سے  نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔