نوکیا نے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرادیا

Nokia Laptop
کیپشن: Nokia Laptop
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے زبردست خصوصیات کا حامل لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعار ف کرادیا۔

ذرائع کے مطابق بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر نوکیا نے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا دیا، اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔

دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا، اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا، لیپ ٹاپ کے ساتھ وائی فائی 5 اور بلیو ٹوتھ 5 سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس کے 15 انچ والے ماڈل میں 57WH لیتھیم پولیمر بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جب کہ دوسرے ورژن میں 63WH بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

لیپٹ ٹاپ کی قیمتیں 15.6 انچ کے ماڈل کے لیے EUR 699 (تقریباً 58,800 روپے) سے شروع ہوتی ہیں جبکہ 17.3 انچ کے بڑے ورژن کی قیمت EUR 799 (تقریباً 67,200 روپے) ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer