( سعدیہ خان ) عمران نیازی کو کسی کی کرپشن میں کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف کو عمران نیازی نے خود ہی این آر او دے کر باہر بھیجا، اب وہ اور اس کی ٹیم رونا دھونا بند کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے امریکہ کے ماتحت ریاست کو رکھا تھا، ان کے دور میں آٹا بحران عروج پر تھا۔ عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خود کشی کرنے کا کہا تھا، ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ خود کشی کریں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مثبت تنقید کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے، مثبت تنقید حکومت کو صحیح راستہ دکھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
میاں نوازشریف کے معاملے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی بات ڈرامہ اور رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں، نواز شریف مجرم تھا تو کیوں لندن بھیجا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے پر ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، ہمارے کمیشن کو ہمیشہ کمزور کیا گیا۔ ریاست کے پاس ایسی طاقت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ اپنے شہریوں کو لاپتہ کرے، دنیا میں جیسے انسانی حقوق ہیں، ہمیں بھی وہی اپنانے ہونگے۔