نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) اداکار فواد خان اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے باعث  پاکستان ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ اداکار فواد خان کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں ہیں۔

فواد خان نے 2005 میں صدف فواد خان کے ساتھ شادی کی اوران کے ہاں 2 بچے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی محبت کم نہ ہوئی اور  گزرتے وقت نے ان کے ازدواجی رشتے کو اور بھی مضبوط اور محبت بھرا کردیا ہے۔ 

ایسی ہی محبت فواد خان کی بہن ثناء خان کی شادی میں دیکھی گئی جس میں اداکار فواد خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت نظر آئے۔ جس کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

شادی کی تقریب گزشہ دنوں لاہور میں ہوئی، جس میں صدف نے چولی اور گھاگھرا زیب تن کیا ہوا تھا جو صدف فواد خان کے اپنے ہی تیار کردہ برانڈ کا ہے۔ اہلیہ کے ہمراہ فواد خان نے ہلکے سرمئی رنگ کی واسکٹ اور سفید شلوار قمیض پہن رکھا تھا۔

View this post on Instagram

Couple of the hour! #FawadAfzalKhan and #SadafFawadKhan ♥️???????? #FawadKhan #DesiWeddingDiaries

A post shared by Desi Wedding Diaries (@desiweddingdiaries.pk) on

منعقدہ شادی کی تقریب میں فواد اور صدف کسی شہزادہ اور شہزادی سے کم نہیں لگ رہے تھے، صدف خان نے سرخ اور سونے کے رنگ کا گھاگھرا چولی پہنی ہوئی تھی جبکہ فواد نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔

مداح جلد ہی فواد خان کو نئی آنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کے ہمراہ دیکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر  تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے ان کی اہلیہ سے محبت پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے