مریم مظہر: باغوں کے شہر لاہور میں گرمی کا راج برقرار ہے، جہاں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کے امکانات موجود ہیں اور 20 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہواؤں کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے، جس کے باعث موسم گرم اور خشک محسوس ہو رہا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، جس سے شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔