ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے اے ڈی سی آر لاہور کے دائرہ اختیار کو  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

ایل ڈی اے نے اے ڈی سی آر لاہور کے دائرہ اختیار کو  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اے ڈی سی آر لاہور کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست پر سماعت جسٹس مسعود عابد نقوی نے کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران اے ڈی سی آر لاہور کریم داد چغتائی کو فوری طور پر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے، جبکہ ایل ڈی اے کے وکیل نے متعلقہ ڈائریکٹرز کی عدالت میں موجودگی سے آگاہ کیا۔

ایل ڈی اے نے اے ڈی سی آر لاہور کے جانب سے ایکوزیشن منسوخی کے حکم کو چیلنج کر رکھا ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ “اے ڈی سی آر لاہور کہاں ہیں؟” جس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ان کی جانب سے جنرل اسسٹنٹ ریونیو عدالت میں موجود ہیں۔

عدالت نے اے ڈی سی آر کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اے ڈی سی آر لاہور ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے اے ڈی سی آر کی طلبی تک کیس کی مزید سماعت مؤخر کرتے ہوئے اسے انتظار میں رکھ دیا۔