ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس

سمر کیمپ کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی حکومت نے بعض تعلیمی اداروں کی جانب سے سمر کیمپ سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام سکولوں کو مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ صرف پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے 10 بجے تک منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ یہ اجازت صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سمر کیمپ میں بچوں کی شرکت والدین کی رضامندی سے مشروط ہوگی اور کوئی بھی سکول طلبہ کو زبردستی سمر کیمپ میں شامل نہیں کر سکتا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ والدین ایسے سکولوں کے خلاف شکایات بھی درج کرا سکتے ہیں۔ شکایات درج کرانے کے لیے 03166432182 اور 03160261408 نمبر جاری کیے گئے ہیں۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سمر کیمپ سے متعلق حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سکولوں کی فعال مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ ہو۔