ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریس کورس پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ریس کورس پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو "اسٹاپ اینڈ سرچ" میتھڈ کے تحت قربان لائن کچی آبادی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی اسلحہ کی نمائش سے متعلق متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی عمل میں لائی۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمر مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔