فارن یامین:لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا,محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
درجہ حرارت میں کمی آنے سے شہریوں نے گرمی کی شدت سے کچھ حد تک سکھ کا سانس لیا۔
صبح کے وقت آسمان پر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث موسم معتدل اور خوشگوار محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باعث موسم میں خوشگواری برقرار رہنے کی توقع ہے۔
شہریوں نے بارش کے بعد موسم میں آنے والی تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی۔