ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں اور باجوڑ میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملہ ناکام بنایا ،حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ،پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔