ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
 لاہور میں مطلع ابر آلود ہے اور بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ گزشتہ رات آندھی اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو چکا ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت: 26° سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 35° سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ  شام کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی گرمی اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30° سینٹی گریڈ کیا جا رہے ،محسوس کی جانے والی گرمی 35° سینٹی گریڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 37° سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار: 10–15 کلومیٹر فی گھنٹہ (مغربی سمت) اور نمی کا تناسب70 فیصد ہے۔ماہرین  نے شہریوں کو  کہنا ہے کہ وہ  11 بجے سے 3 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔

 اسلام آباد میں آج گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کا درجہ حرارت: 28° سینٹی گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 36° سینٹی گریڈ  تک جانب کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ اور  نمی کا تناسب 24 فیصد ہے جبکہ دوپہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔نارووال میں تیز ٹھنڈی ہواؤں اور کالے بادلوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ سے پہلے اور عید کے دنوں میں ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔3 اور 4 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرد آلود آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں بھی اسی نوعیت کا موسم متوقع ہےجبکہ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرد آلود آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 سے 9 جون (عیدالاضحیٰ کے ایّام) کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ تاہم میدانی علاقوں میں عید کے دوران شدید گرمی اور خشک موسم متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عوام، مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔