آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےعہدیداروں کی بلاول ہاوس میں ملاقات

Asif Zardari meeting with office barriers, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان  پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے  بلاول ہاوس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ملاقات میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب  کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید حسن  مرتضی ، فیصل میر  شہزاد سعید چیمہ ، ثمینہ گھرکی، سفیان یوسف اور دیگر موجود تھے۔
پارٹی زرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے تیار 30 رہنماوں کی لسٹ پیش کی
 پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے زرائع کا کہنا ہے کہ کئی رہنماوں کی پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت آ ئندہ چند رو زمیں ہو گی۔
۔۔