موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم  خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،کرم ،وزیرستان، کوہستان، دیر  اور ڈی آئی خان میں  چند مقامات پر  گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈی جی خان،راجن پور، لیہ، ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان اورصادق آباد میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم خشک اور گرم  رہے گا۔ ژوب،موسی  خیل، بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں تیز ہواؤ ں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer