پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف پختونخوا کے صدر مقرر کردیا گیا۔
چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کو تحریک انصاف پختونخوا کے صدر اور علی اصغر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔