چوہدری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا  گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کر لیا  گیا۔

 پرویز الٰہی کو گوجرانوالہ میں ڈیوٹی جوڈیشل میجسٹریٹ کی جانب سے دو مقدمات مین بری کر دیئے جانے کے بعد انہیں رہا کیا گیا تو  اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل اینٹی کرپشن دفتر کے باہر پرویز الہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔ اس مرتبہ حکام نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو  پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا مقدمہ لاہور ک میں درج ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکلا ریجنل گوجرانوالہ اینٹی کرپشن دفتر کے باہر موجود ہیں۔