عثمان بزدار کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

عثمان بزدار کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ : نیب نے عثمان بزدار کے خلاف پنجاب بھر میں تقرر و تبادلوں کا کیس بھی کھول دیا.
 نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب بھر میں تقرر و تبادلوں کا کیس کھول دیا ہے۔ نیب کو 2018 سے 2022 تک تعیناتیوں کا ابتدائی ریکارڈ موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ آف سروسز پنجاب نے تعیناتیوں کا ریکارڈ فراہم کیا ہے ۔نیب نے محکمہ سروسز سے مزید ریکارڈ دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔عثمان بزدار کے دور میں گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام تقرر و تبادلوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔