ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کیلئے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کیلئے خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مشکل نہیں رہا۔پاکستانی شہری اب لاہور سمیت پنجاب میں کسی بھی ڈرائیونگ سینٹر پر اپنے شناختی کوائف دکھا کر لائسنس بنواسکیں گے
 
لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈرائیونگ سینٹرز پر شہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی ہے۔اب پاکستان بھر کے شہری پنجاب کے کسی لائسنسنگ سنٹر سے لرنر لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔پاکستان کے کسی بھی علاقے کا شناختی کوائف درست اور مکمل ہونے پر لائسنس کےلئے سہولت دی جائے گی۔رواں ہفتے ہی صوبہ بھر میں متعلقہ ضلع کی پابندی ختم کی گئی تھی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے صوبہ بھر میں سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوزکو مراسلہ جاری کردیاہے کہ عملے کوحکم پر عمل کےلئے پابندکیاجائے۔