ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ کا اہم دورہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ کا اہم دورہ
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین دولسار انجینئرنگ عرفان آکر کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں دولسار انجینئرنگ کے جاری توانائی اور تعمیراتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔عرفان آکر نے پاکستان میں توانائی اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے دولسار انجینئرنگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی طرف سے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.
واضح رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer