ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا، فیصلہ 6 جون کو سنایاجائےگا

Shahbaz Gill, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حتشام کیانی: اسلام آباد کی سیشن عدالت شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ شہباز گل کے وکیل نے آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

 ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

 سیشن عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق شہباز گِل کی بیرون ملک قیام میں توسیع کی درخواست دی گئی ہے، ساتھ ہی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی پیش کی گئی. 

مزید کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی، وقت گزر چکا، لاہور ہائیکورٹ نے اُس میں توسیع کا کوئی حکم نہیں دیا۔

 اب پراسیکیوٹر نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ شہباز گِل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 6 جون کو سنایا جائے گا۔