ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی پر سوال اٹھا دیا

پی سی بی کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی پر سوال اٹھا دیا
کیپشن: ICC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کی مجوزہ مالیاتی ماڈل پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز نے بھی سوال اٹھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی سی سی فنانشل ماڈل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم 231 ملین ڈالر ملیں گے جس کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کا 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالر ہے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حصے میں 6.25 فیصد شیئر کے لحاظ سے 37.53 ملین ڈالر آئے ہیں جبکہ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ 

بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز کے ساتھ ملکر 2014 میں بگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا۔  اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا لیکن اب بھارتی بورڈز آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیلا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو بڑھا کر اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں جبکہ اسکے علاوہ انکی فرنچائزرز نے دنیا کی مختلف لیگز میں اپنے ٹیمیں خرید رکھیں ہیں۔ جس میں کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر