لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
کیپشن: Result announce
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت ملک بھر سے لاء گریجویٹ اسیسمنٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیسٹ کے جوابات کی کاپیاں جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے ایل ایل بی پاس کرنے والے طلباء کی اسیسمنٹ کیلئے 30 مئی کو امتحان لیا۔ ایچ ای سی نے پانچ مختلف جوابی کاپیاں جاری کر دی ہیں۔ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار ہی قانون کی پریکٹس کرنے کے مجاز ہوں گے، پاس امیدواروں کی ہی بار کونسل میں رجسٹریشن ہو سکے گی۔