ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سال کا بچہ اسلام آباد سے مل گیا

سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سال کا بچہ اسلام آباد سے مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد اویس: سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سال کا بچہ اسلام آباد سے مل گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ایک چے کو فیض آباد سے بازیاب کروایا۔

معلوم ہوا تھا کہ سرگودھا سے اغوا کیا گیا ایک سال عمر کا بچہ اس وقت راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد کے علاقہ میں موجود ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کر کے بچے کو بازیاب کر کے تحویل میں لے لیا۔

اسلام آباد پولیس نے کمسن بچے کو  اس کے گھر تک پہنچانے کے لئے  پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

بچے کی بازیابی کے لئے آپریشن ایس پی انڈسٹریل ایریا پری گل ترین کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم نے مکمل کیا۔ ایس پی پری گل نے بچے کی بازیابی کے بعد اسے گود میں لے کر بہلاتی رہیں۔