ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے وزیر زراعت علی شان سونی برطرف، نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر کے وزیر زراعت علی شان سونی برطرف، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے وزیر زراعت علی شان سونی کو فوری طور پر وزارت کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے علی شان سونی کی برطرفی کی منظوری دی، جس کے بعد وہ وزارتِ زراعت، مویشی بانی، آبپاشی، ڈیری ڈویلپمنٹ اور سمال ڈیمز کے قلمدان سے سبکدوش ہو گئے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آئینِ عبوری 1974 کے آرٹیکل 14(3) کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ کابینہ ڈویژن نے برطرفی کا نوٹیفکیشن متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ علی شان سونی وزارت میں رہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے پاس اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے تھے۔