سٹی 42: محکمہ موسمیات الرٹ جاری ،کوہاٹ اور گردونواح میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔
سسٹم کے زیرِ اثر اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران کوہاٹ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، لکی مروت میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، خیبر، نوشہرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
عوام کو موسم کی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا ۔
واضح رہے اس سے قبل پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے بھی الرٹ جاری کرچکے ہیں اور یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی ہے ۔ اس الرٹ میں کہا تھا کہ یکم سے 4 جولائی کے دوران مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر پہاڑی ندی نالوں اور موسمی برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ متوقع ہے۔خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔خیبر پختونخوا کے چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔
پنجاب کے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کے نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔
بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور گردونواح میں مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا خدشہ برقرار ہے۔
شہری علاقوں میں شدید بارش کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات، نکاسی آب کے انتظامات اور ہنگامی مشینری کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سڑکوں، پلوں، آبپاشی کے نظام اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔نشیبی علاقوں اور دریا کے کنارے آبادیوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہےمتعلقہ اداروں کو دریا کے بہاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ سرکاری ہدایات اور بروقت جاری ہونے والی وارننگز پر عمل کریں۔