( امانت گشکوری)پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ 8 جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گا، عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
سہیل سلطان نے سپیکر ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کا اختیار چیلنج کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل سرکاری ملازم ہونے کے ریفرنس پر کاروائی کر رہا تھا،آئینی عدالت نے الیکشن کمشن کو سہیل سلطان کیخلاف کاروائی سے روک رکھا ہے۔
سہیل سلطان عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی تھے۔